برازیل (نیٹ نیوز) دنیا کے انتہائی جنوب میں واقع براعظم انٹارکٹیکا میں موسمیاتی تبدیلیاں، تاریخ میں پہلی بار درجہ حرارت 20 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا۔ برازیل سے تعلق رکھنے والے سائنسدان کارلوس شائیفر نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ انہوں نے انٹارکٹیکا میں درجہ حرارت اتنا بلند کبھی نہیں دیکھا۔ ان کا کہنا ہے کہ 9 فروری 2020 کو انٹارکٹیکا کے ایک حصے میں درجہ حرارت 20.75 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو اب تک کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہے۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ صرف ایک ریڈنگ ہے اور طویل المدتی ڈیٹا سیٹ کا حصہ نہیں۔گزشتہ ہفتے بھی براعظم نے گرمی میں ریکارڈ توڑا تھا اور درجہ حرارت 18.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ تازہ ترین ریڈنگ جزیرہ سیمور میں قائم ایک مانیٹرنگ سٹیشن پر لی گئی تھی، یہ جزیرہ براعظم انٹارکٹیکا کے انتہائی شمال میں واقع ہے۔
انٹارکٹیکا میں موسمیاتی تبدیلیاں، تاریخ میں پہلی بار درجہ حرارت 20 ڈگری سے تجاوز کرگیا
Feb 15, 2020