ریاض (نیٹ نیوز) سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک اسی وقت تعلقات استوار کریں گے جب اسرائیل اور فلسطین کسی حل پر متفق ہو جائیں گے۔ اسرائیل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ سعودی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی وزیرخارجہ کا کہنا تھا سعودی عرب پوری قوت کے ساتھ فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے۔ اسرائیل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا مسئلہ فلسطین سے متعلق سعودی عرب کی جو پالیسی کل تھی‘ وہی آج ہے اور وہی کل بھی رہے گی۔ اس بات کی کوئی حقیقت نہیں کہ سعودی عرب اور اسرائیلی ملاقات کی سکیمیں بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک اسی وقت تعلقات استوار کریں گے جب اسرائیلی اور فلسطینی کسی حل پر متفق ہو جائیں گے۔ ہم مسئلہ فلسطین کے حل کی کسی بھی کوشش کا خیرمقدم کریں گے۔
پوری قوت سے فلسطین کیساتھ کھڑے ہیں، اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں: سعودی وزیرخارجہ
Feb 15, 2020