پاکستان سعودی عرب کی تربیتی مشق ’’الصمصام 7 ‘‘شروع‘ 2 ہفتے جاری رہے گی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کی افواج کی مشترکہ مشق الصمصام 7 شروع ہو گئی۔ مشق دونوں ملکوں کی مسلح افواج کے درمیان جاری تربیت کا سلسلہ ہے۔ مشق سعودی عرب کے علاقے حفر البطین میں جاری ہے۔ مہمان خصوصی سعودی فوج کے کمانڈر میجر جنرل صالح بن محمد تھے۔ مشترکہ مشق الصمصام دو ہفتے جاری رہے گی۔ مسلح افواج نے عسکری مہارتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن