لاہور( این این آئی )بینکوں کی نامزد شاخوں میں حج درخواستیں جمع کرانے کا عمل رواں ماہ کی24 تاریخ سے شروع ہونے کا امکان ہے۔رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے ۔ ان میں سے 60 فیصد عازمین سرکاری جبکہ40 فیصد پرائیویٹ حج سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔