حکومتی واپوزیشن ارکان کا پارلیمنٹ میں ترک صدرکے خطاب کا خیرمقدم

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی )حکومتی و اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ رانا تنویر حسین ، ولید اقبال ،ستارہ ایاز،علی نواز اعوان ن نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے کشمیر کے لئے جن جذبات کا اظہار کیا ہے اس کے لئے پاکستان کا ہر شہری ان کا شکر گذار ہے رجب طیب اردوان نے دونوں ملکوں کی دوستی کو اور زیادہ مضبوط کیا ہے،ترک کے صدر ہر فورم پر ہمارے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں،ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی مسلمانوں کے لئے آواز قابل ستائش ہے انہوں نے ترکی کے صدر کے صدر کے خطاب کو مثالی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ترکی کے صدر کا خطاب بہت اچھا تھا جس طرح انہوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا وہ مثالی ہے،ہر مشکل وقت پر دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے ہیں ترکی نے ہمشیہ پاکستان کی حمایت کی ہے انہوں نے یہ بات جمعہ ترکی کے صدر کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے بعد پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ہوئے،مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کا آپس میں گہرا تعلق ہے، ترکی کے عوام پاکستان کی قدر کرتے ہیں،ہمارا پرانا رشتہ ہے ،سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ ترکی کے صدر کا خطاب بہت اچھا تھا جس طرح انہوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا وہ مثالی ہے ، ترکی کے عوام علامہ اقبال کے ساتھ عقیدت رکھتے ہیں ، ترکی کے صدر نے قائد اعظم ، علامہ اقبال اور مرزا غالبکوخراج عقیدت پیش کیا، ترکی میں پاکستان کے لئے محبت ہے ترکی کے صدر ہر فورم پر ہمارے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں،ہر مشکل وقت پر دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے کہا کہ پاکستانیوں کو جو خلوص ترکی میں ملتا ہے کسی اور ملک میں نہیں ملتا ، ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کی مسلمانوں کے لیئے آواز قابل ستائش ہے،سینیٹر ستارہ ایاز نے کہا کہ ترکی نے ہمشیہ پاکستان کی حمایت کی ہے ، رجب طیب اردوان نے دونوں ملکوں کی دوستی کو اور زیادہ مضبوط کیا ہے،

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...