اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) خاتون اول امینہ اردگان نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنائے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ ترک خاتون اول اردگان نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام میرے دل کے بہت قریب ہیں۔ پاکستانی عوام کے دکھ درد کو اپنا سمجھتے ہیں۔ ترکی پاکستان کے سماجی بہبود اور عوامی فلاح کے کاموں میں پیش پیش رہا۔ انہوں نے پرتپاک استقبال پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ ترک خاتون اول نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام نے ہر مشکل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ پاکستان ترکی صدیوں قدیم اور مشترکہ اقدار سے بندھے ہیں۔ تقریب میں ترک خاتون اول کی جانب سے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں۔ پاکستان کی خاتون اول بیگم ثمینہ علوی نے ترک خاتون اول کو روایتی چادر اور تحفہ پیش کیا۔
خواتین کو بااختیار بنائے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، پرتپاک استقبال پر شکریہ: ترک خاتون اول
Feb 15, 2020