کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 23 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا۔ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کموڈور جواد احمد نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ رات گئے پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کو اطلاع ملی کہ سر کریک کے قریب بھارتی فشنگ بوٹس پاکستانی ساحل کے قریب ہیں۔ پی ایم ایس اے کے جہاز اور فاسٹ رسپانس بوٹس نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی ماہی گیروں کو حراست میں لیا۔ اس سال کی یہ پہلی کارروائی ہے۔ کارروائی میں چار بھارتی کشتیوں کو پکڑا گیا ہے اور ان میں سوار ماہی گیروں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، پی ایم ایس کے مطابق کارروائی کے دوران پکڑے گئے ماہی گیروں کو ڈاکس تھانے کی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
کراچی: رواں سال کی پہلی کارروائی 23 بھارتی ماہی گیر گرفتار 4 کشتیاں قبضے میں لے لی گئیں
Feb 15, 2020