اسلام آباد +لاہور (وقائع نگار خصوصی+نیوز رپورٹر) شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردگان کے پاکستان کے قومی مفادات میں بھرپور ساتھ دینے کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر اردگان کا ایف اے ٹی ایف اور کشمیر پر بیان ان کی پاکستان سے محبت کا مظہر ہے۔ صدر اردگان نے پاکستان کا دل جیت لیا۔ ان کا خطاب ایک سچے، کھرے، مخلص، وفا شعار بھائی کا خطاب تھا۔ فلسطین کے مسئلے پر صدر اردگان کا بیان مسلمانوں کے دل کی آواز ہے۔ ترکی ہمیشہ سے پاکستان کا سچا، بااعتماد، ہمدرد و غم گسار رفیق رہا ہے۔ ترکی کی دوستی ہر پاکستانی کے لئے باعث فخر ہے۔ ترک حکومت اور عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ پاکستان کے عوام بھی ترکی سے عشق اور محبت کا یہی جذبہ رکھتے ہیں۔
اردگان نے کشمیر ایف اے ٹی ایف پر بیان دیکر پاکستانیوں کے دل جیت لئے: شہباز شریف
Feb 15, 2020