پارلیمنٹ پہنچنے پرترک صدرکاوزیراعظم عمران کان نے ریڈکارپٹ استقبال کیا

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی ) ترک صدر رجب طیب اردوان کا پارلیمنٹ پہنچنے پر وزیراعظم عمران خان نے ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔ اس موقع پر پارلیمنٹ کو پاکستان اور ترکی کے جھنڈوں سے سجایا گیا جبکہ گیلریز کو گلدستوں سے مزین کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان، مسلح افواج کے سربراہان، غیر ملکی سفرا، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی، سینیٹرز، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار پارلیمنٹ کے اجلاس میں شریک ہیں۔رجب طیب اردوان کا یہ پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے چوتھا خطاب ہے۔ اس سے پہلے وہ بطور وزیراعظم دوبار اور بطورصدر ایک بار پاکستان کی پارلیمنٹ سے خطاب کرچکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن