پی ٹی آئی مینارپاکستان پر نئی سیاسی تاریخ رقم کرے گی:اعجاز چودھری

لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ23 فروری کو سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام مینارپاکستان پر عہدیداران کی حلف کی تاریخی تقریب منعقد ہو گی، 11 ہزار سے زائد عہدیداران اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے، تمام اضلاع، تحصیل، سٹی کی سطح پر تیاریوں کا عمل جاری ہے، پی ٹی آئی مینارپاکستان پر نئی سیاسی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے۔ وہ گذشتہ روز پارٹی آفس میں مینارپاکستان میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریوں کے حوالے منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس میں عامر گجر، علی امتیاز وڑائچ، شبیرسیال، ندیم قادر بھنڈر، حافظ عبیداللہ، ناصر سلمان، ملک امانت علی، قاری ذوالفقار سیالوی، ثانیہ کامران اور ڈاکٹر مصباح ظفر نے شرکت کی۔ اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے سیاسی یتیموں کے ٹولے کو ہر محاذ پر شکست فاش ہوگی، حکومت اپنی آئین مدت پوری کرے گی۔


، وزیراعظم عمران خان کرپٹ مافیا کے خلاف چٹان کی طرح کھڑے ہیں، ہم ترک صدر کے پاکستان کے دور ے کا خیرمقدم کرتے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے، اچھاوقت آنے والا ہے قوم کو مایوس نہیں ہونے دینگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...