’’قانون کی حاکمیت‘‘قانونی نظائر کی شاندار تصنیف ہے:حفیظ الرحمان

Feb 15, 2020

لاہور(خصوصی نامہ نگار) لاہوہائی کورٹ بار کے صدر حفیظ الرحمان چوہدری نے کہا ہے کہ انتہائی تحقیق پر مبنی اعلی عدلیہ کے فیصلہ جات اور قانونی نظائر کی عام فہم تشریحات کا مجموعہ" قانون کی حاکمیت " قومی زبان اْردو میں کتابی صورت میں صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے تحریرکرکے قومی فرض دا کیا ہے۔حفیظ الرحمان چوہدری نے کہا ہے کہ اْردو زبان میں پاکستان کے مروجہ قوانین کی تحقیق کے حوالے سے بہت کم لکھا گیا ہے۔ اِس حوالے سے انتہائی تحقیق پر مبنی اعلی عدلیہ کے فیصلہ جات اور قانونی نظائر کی عام فہم تشریحات کا مجموعہ کتابی صورت میں صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ نے تحریر کے کرکے معاشرئے کی بہت بڑی خدمت کی ہے۔اِن خیالات کا اظہار لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر حفیظ الرحمان چوہدری نے نے لاہور ہائی کورٹ میں منعقدہ بْک فیئر کے موقع پر ،قانون کی حاکمیت کتاب کی پزیرائی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔


اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے میں اِس کے باسیوں کے مابین رہنے سہنے اور ایک دوسرے کے ساتھ اچھے برے برتاؤ کے کچھ اصول و ضوبط ہوا کرتے ہیں۔یہ اصول و ضوابط ہر معاشرے کے لیے علیحدہ علیحدہ ہوتے ہیں۔تیسری دْنیا کے ممالک نو آبادیاتی نظام کا حصہ رہے ہیں۔اِس لیے اِن ممالک میں ایک بڑا مسئلہ قومی زبان کا بھی ہے۔قومی زبان اْردو اور علاقائی زبانوں میں تعلیمی نصاب ترتیب دیا جائے۔ عدالتی فیصلہ جات اْردو میں تحریر کیے جائیں۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق اْردو زبان کو فوی طور پر بطور دفتری زبان نافذ کیا جائے۔

مزیدخبریں