ویسٹ بسٹرز کی لو رئیل کے ساتھ برانڈ سٹارم 2020 کیلئے شراکت داری

Feb 15, 2020

کراچی (کامرس ڈیسک) ویسٹ بسٹرز (WB) نے برانڈ سٹارم 2020 کیلئے لو رئیل پاکستان (L'Oreal Pakistan) کے ساتھ شراکت داری کی ہے جس کا مقصد انڈر گریجوایٹس اور گریجوایٹس کے درمیان ’’ بیوٹی انڈسٹری کو پلاسٹک سے مبرا‘‘ بنانے کے موضوع پر عالمی مقابلہ کا انعقاد ہے۔رواں سال کا مقابلہ نوجوانوں میں ماحولیاتی شعور اجاگر کرتا ہے کہ وہ اپنی جلد کی حفاظت، بالوں کی حفاظت اور بیوٹی سے متعلق دیگر مصنوعات کے استعمال کے دوران اس بات کو مدنظر رکھیں کہ وہ پلاسٹک کے استعمال کو کم از کم کرتے ہوئے اس سے چھٹکارہ حاصل کریں گے۔WBنے نوجوانوں کو یونیورسٹی کے میدانوں سے پلاسٹک کو اکٹھا کرنے، ان کی چھانٹی کرکے ری سائیکل کرنے میں مدد فراہم کرنے کیلئے لو رئیل پاکستان کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ شراکت داری فریق ثانی کو اس بات کی یقین دہانی اور توثیق فراہم کرتی ہے کہ کچرے کو ری سائیکل کیا جا رہا ہے جبکہ فریق اول اپنے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کرے گا کہ وہ اپنے کیمپس سے کچرے کو اکٹھا کریں اور اسے تنصیب شدہ کوڑے دان میں جمع کردیں۔ پلاسٹک کی پانچ بوتلیں جمع کرنے والے طالب علم بالوں کو ڈرائی یا بالوں کے ہیر سٹائل یا پرنٹڈ شرٹ میں سے کسی بھی ایک آپشن کو مفت حاصل کرے گا۔اس شراکت داری پر اظہار خیال کرتے ہوئے ویسٹ بسٹر کے سی ای او آصف فاروقی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج کی نوجوان نسل میں ویسٹ منیجمنٹ کے حوالے سے شعور پیدا کرنے کا ہمیں ایک اور موقع ملا ہے۔ہم نے اس بات کو نوٹ کیا ہے کہ طالب علم نہ صرف کیمپس سے کچرا اکٹھا کرتے ہیں بلکہ پلاسٹک کی خالی بوتلوں کو ری سائیکل کرنے کیلئے انہیں گھر لے آتے ہیں۔ یہ دیکھنا یقیناً متاثر کن ہے کہ طالب علم کچرے کے خطرات کو سنیجیدگی سے لے رہے ہیں اور اس کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ لمس (لاہور 3-4 فروری)اور نسٹ(اسلام آباد6-7فروری ) میں انعقاد کے علاوہ آئی بی اے مین کمپس(کراچی) میں بھی دو روزہ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔ WBنے تینوں یونیورسٹیوں سے متاثر کن تعداد بالتر تیب 2ہزار، 3ہزار 7 سو اور 2ہزار 5سو بوتلیں اکھٹی کی ہیں۔ پاکستان میں ویسٹ منیجمنٹ کمپنیوں میں سے ایک نمایاں کمپنی WBکا مقصد عوام میں ویسٹ منیجمنٹ کی اہمیت کا احساس دلانا اور متبادل دوست ماحول اقدامات اٹھانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

مزیدخبریں