ترکی کی وزارت تجارت اورفیڈرل بورڈ آف ریونیونے تجارتی سہولتوں اورکسٹمزسے متعلق تعاون پرمبنی امور کے بارے میں مفاہمت کی ایک یادداشت پردستخط کئے ہیں۔
ترکی کے وزیرتجارت Rushar Peckanاورخزانے اورریونیوکے بارے میں وزیراعظم کے مشیرعبدالحفیظ شیخ نے اسلام آباد میںمفاہمت کی اس یادداشت پردستخط کئے۔معاہدے کے تحت دونوں ملک الیکٹرانک ڈیٹاایکسچینج، درآمدات ،برآمدات اورراہداری سے متعلق امورمیں تعاون بڑھائیں گے۔دونوں ملک سمگلنگ کے مختلف طریقوں کے خاتمے اورکسٹمز میں حائل رکاوٹو ں کے حوالے سے بھی تعاون کریں گے۔