بھارتی فوجیوں کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ،دانستہ شہری آبادی کو نشانہ بنایا

بھارتی فوجیوں نے کنٹرول لائن پر نیزا پیر اور رکھ چکری سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کر کے دانستہ طور پرشہری آبادی کو نشانہ بنایا ہے۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے فتح پور اور ملحقہ دیہات میں مارٹرز سے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے 13 سالہ معصوم بچی زخمی ہو گئی۔زخمی بچی کو علاج معالجہ کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
 

ای پیپر دی نیشن