چینی حکام نے کہا ہے کہ چین میں پھیلنے والے کرونا وائرس سے مزید درجنوں افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اس وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد ڈیڑھ ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی حکام نے بتایا کہ صوبہ ہوبی میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس سے مزید 139 افراد لقمہ اجل بن گئے جس کے ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے زیادہ ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق اب تک 66 ہزار افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔چینی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق صوبہ ہوبی کے دارالحکومت وہان میں دسمبر میں پھیلنے والے کرونا وائرس کے نتیجے میں متاثرین کی تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 139 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ مزید 2420 افراد میں کرونا وائرس کے منتقل ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔درایں اثناءعالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ٹیڈروس اڈھانوم نے ویڈیو کانفرنس میں 12 رکنی سائنسدانوں اور طبی ماہرین کی ٹیم کرونا سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنے کےلئے چین روانہ ہوئی ان کا کہنا ہے کہ چین میں طبی عملے کے دو ارکان کو بھی کرونا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جو کہ انتہائی خطرناک اشارہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا ایک عالم گیر وبا ہے جس کے خلاف پوری دنیا کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے،یہ وقت خاموش تماشائی رہنے کا نہیں بلکہ چین کی مدد کرنے کا ہے۔
چین میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں 1500سےتجاوزکرگئیں
Feb 15, 2020 | 09:51