امریکہ اورطالبان کاعارضی جنگ بندی پراتفاق

امریکہ اورطالبان کے درمیان امن مذاکرات میں ایک ہفتے کی عارضی جنگ بندی پراتفاق رائے ہوگیا ہے جس سے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء میں مددمل سکتی ہے۔امریکہ کے اعلیٰ انتظامی عہدیدارنے یہ بات میونخ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہاکہ اس اتفاق رائے سے رواں ماہ کے آخر تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے معاہدے کی راہ ہموارہوسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سات روزہ عارضی جنگ بندی کی مدت ابھی شروع نہیں ہوئی تاہم اس پر جلدعملدرآمدہوگا۔افغانستان میں اشرف غنی کی حکومت یاطالبان نے اس اتفاق رائے پرکوئی فوری تبصرہ نہیں کیا۔
 

ای پیپر دی نیشن