سوڈان امریکی جنگی بحری جہازکول پرحملے کے متاثرین کو 30 ملین ڈالر دینے کو تیارہوگیا ۔ عرب میڈیا کے مطابق سوڈان کی حکومت اور امریکی بحری جنگی جہازکول پر 2000ءمیں ہونے والے حملے کے متاثرین کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت سوڈان کول کے متاثرین کو 30 ملین ڈالر کی رقم ادا کرے گا۔رپورٹ کے مطابق فریقین میں معاہدہ 7 فروری کو طے پایا تھا۔ادھر سوڈان کی وزارت انصاف نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ خرطوم حکومت اور امریکی بحڑی بیڑے کول کے متاثرین کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔سوڈانی وزارت انصاف کے مطابق موجودہ حکومت اس پوری طرح وضاحت کررہی ہے کہ ہم ماضی کی حکومت کی کسی دہشت گردانہ کارروائی اور تخریب کاری کی ذمہ داری نہیں اٹھائے گی،موجودہ حکومت دہشت گردی کےخلاف جنگ میں بھرپور حصہ لے گی اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرے گی۔