پی اے ایف کالج سر گودھا میں فاؤنڈرز ڈے کی تقر یب کا انعقاد

Feb 15, 2020 | 20:50

ویب ڈیسک

پاکستان ائیر فورس کالج سر گودھا میں فاؤنڈرز ڈے کی تقر یب کا انعقا د ہوا۔ ایئرما رشل احمر شہزاد، وائس چیف آف ائیر سٹافپاکستان ائیر فور س اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر نوجوان طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی نے کہا، ”بلاشبہ پی اے ایف کالج عظیم اساتذہ اور راہبروں کی آماجگاہ ہے جنہوں نے نسل در نسل بہترین صلاحیتوں کے حامل افراد کی تربیت کی ہے۔ ان سے تربیت یافتہ نوجوان بعد ازاں نہ صرف افواجِ پاکستان کا حصہ بنے، بلکہ سول اداروں میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، ”تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی آپ کے مستقبل کے تعین میں آپ کی مددگار ہوگی کیونکہ آپ ہی پاکستان کے معمار ہیں۔“ مہمان خصوصی نے طلبہ کی کامیابی پر ان کے والدین کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی اساتذہ کی بہترین کاوشوں کو سراہا۔

مہمان خصو صی نے بہترین کا ر کر دگی کا مظا ہرہ کرنے والے ہا ؤ سز اور طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ حامد نوازسالِ رواں کے بہترین کھلا ڑی قر ار پا ئے۔ سپورٹس کی چیگ ول شیلڈعلاؤالدین ہاؤس نے جیتی۔ غیر نصابی سر گرمیوں میں اول آنے پر جنرل سروس ٹریننگ کپ،منیر ہاؤس نے جیتا۔ جبکہ تعلیمی میدان میں چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی بھی منیر ہاؤس نے حاصل کی۔ اس سال کا چیمپئین ہا ؤ س بننے پرمنیر ہاؤس نے قائداعظم ٹر افی حاصل کی۔قبل ازیں ائیر وائس مارشل(ریٹائرڈ) قاسم مسعود خان، پرنسپل پی اے ایف کالج سر گودھا نے اسکول کی سالانہ رپو رٹ پیش کی۔

تقریب کے اختتام پر کالج کے طلبہ نے متاثر کن جمناسٹک، مارشل آرٹ اور پی ٹی کا مظاہرہ پیش کیا۔ کالج نے شاندار ”ایرو ماڈلنگ شو“ بھی پیش کیا جس میں نوجوان طلبہ نے ریمو ٹ کنٹرول کے ذریعے مختلف جہا زوں کے ما ڈلز فضا میں اڑا ئے۔ اس موقع پر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، ریٹائرڈ اساتذہ، سینیئر بیوروکریٹس اور طلباء کے والدین نے شرکت کی۔

مزیدخبریں