حکومت معاشرے کے کمزور طبقوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

Feb 15, 2020 | 22:02

ویب ڈیسک

اطلاعات ونشریات کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت معاشرے کے کمزور طبقوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے۔

انہوں نے ہفتے کے روز شام اسلام آباد میں شیلٹر ہوم کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پر ایک فلاحی مملکت میں تبدیل کرنے کیلئے حکومتی کوششوں کا مظہر ہیں۔

معاون خصوصی نے کہا کہ کسی بھی سابقہ حکومت نے مستحق لوگوں کو پناہ اور خوراک فراہم کرنے کیلئے کوئی ایسی پالیسی نہیں بنائی۔

مزیدخبریں