آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت نے ہندوتوا نظریے پر عمل کرتے ہوئے پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل دیا ہے۔
انہوں نے ہفتے کے روز اسلام آباد میں کینیڈا کے سول سوسائٹی کے ارکان پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی حکومت آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں ہندو بستیاں قائم کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔
آزاد جموں وکشمیر کے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کیلئے غیر ملکی سفارتکاروں کو سرینگر کا دورہ کرارہا ہے۔