لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک دعوت حق پاکستان کے امیرپیر مولانا محمد اصغر نورانی نے کہا ہے کہ ملک کو مفاداتی یا لبرل نہیں بلکہ نظریاتی سیاست کی ضرورت ہے جس کی بنیاد پر یہ ملک حاصل کیا گیا۔ویلنٹائن ڈے جیسے لبرل نظریات رکھنے والے نام نہاد لوگوں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے، قادیانیوں کو مسلمان کا سٹیٹس نہیں دیا جا سکتا۔ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہاکہریاست مدینہ کا تقاضا ہے کہ ملک میں فوری طور پر اسلامی نظام کے نفاذ کا اعلان کیا جائے، انہوں نے کہا کہ الزام اور انتقام کی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن کرنا ہو گی، سیاسی محاذ آرائی اور انتشار و فساد ملکی مفاد میں نہیں۔