ملکی تعمیر وترقی اورخوشحالی میں اپنا حصہ شامل کرتے رہیں گے:شاداب رضا

Feb 15, 2021

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان سنی تحریک کے مر کزی رہنماء محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی وخوشحالی اور معاشی استحکام کیلئے جدوجہد کرتے رہینگے ، آئے روز پیٹرولیم مصنو عات کی قیمتوں میں اضا فہ لمحہ فکریہ ہے، پیٹرولیم مصنو عات میں اضا فہ اشیاء روز مرہ میں اضافے کا با عث بنتا ہے،حکمران خواب غفلت سے باہر نکلیں عوام دشمن منفی پالیسیوں سے اجتناب اور مہنگائی کے جن کو قابو کریں ،حکمرانوں سے مہنگائی کا جن قابو نہیں ہورہا تو پھر معاشی عاملوں کو موقع دیں جو مہنگائی کے جن کو نکیل ڈال سکیں ،غربت ختم کئے بغیر معیشت مستحکم نہیں ہوسکتی اس کیلئے ضروری ہے مہنگائی پر قابو پایا جائے ،الیکٹرونک وپرنٹ میڈیا شور مچارہے ہیں مہنگائی میں اضافہ ہورہا ہے اور حکومت سب ٹھیک ہے کی بانسری بجارہی ہے ۔

مزیدخبریں