لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار ستونت سنگھ سابق پر دھان سردار بشن سنگھ . ہندو ویلفیر کو نسل پا کستان کے چیرمین ڈاکٹر منو ر چا ند نے کہا ہے کہ پا کستا ن میں ہمارے مذہبی مقا ما ت کی بہترین اندا ز میں دیکھ بھال کی جا رہی ہے اور متروکہ وقف املاک بور ڈ کی انتظامیہ کے اقدامات کی جتنی بھی تعریف کی جا ئے کم ہے۔ چیرمین ڈاکٹر عا مر احمد اور انکی ٹیم گو ردواروں اور مندروں کی تزین و آ رائش اور ہما ری مذ ہبی تقریبا ت کی بھر پو ر طر یقے اہتمام کر تے ہیں۔ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے ہندو اور سکھ رہنما پاکستانی حکو مت کیاقلیتو ں کے لیے اقدامات کی کھلے الفاظ تعر یف کرتے ہیں جو کہ قا بل فخر با ت ہے جبکہ بعض سیا سی عنا صر اپنے مفا دات حا صل کرنے کی خا طر جھو ٹی خبریں پیھلا کر حکو متی اقدامات کو عالمی سطح پر نقصان پہنچانے کی کو ششوں میں مصروف ہیں۔ سردار بشن سنگھ کا کہنا ہے کہ ہم ایم این اے رمیش کما ر کے ٹرسٹ بورڈ پر لگا ئے گئے بے بنیا د الزامات کی شدید مذمت کرتے ہیں یہ کسی غیر کے ایجنڈ ہ پر کام کر کے پاکستانی اقلیتو ں کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ پردھان سردار ستونت سنگھ کا کہنا ہے کہ پوری سکھ قوم متروکہ وقف املاک بورڈ کے اقدامات سے خوش ہے۔ ہندو رہنما ڈاکٹر منور چاند کا کہنا ہے کہ ٹرسٹ بو رڈ چیرمین نے کئی تاریخی مندروں اور گوردوارں کو بحال اور فنگشنل کر کے ہمارے دل جیت لیے ہیں سیالکوٹ کا شیوا تیجا سنگھ مندر اور حیدر آبا د مندر زندہ مثال لیں ہیں جنھیں تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی۔