ٹرمپ پر فرد جرم نہ لگنا افسوسناک امریکی جمہوریت کمزور ہے : جوبائیڈن 

واشنگٹن(صباح نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مواخذے سے بریت کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ٹرمپ پر فرد جرم عائد نہ ہونا افسوسناک، جمہوریت کمزور ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بریت کے بعد رد ِعمل کے اظہار میں کہا ہے کہ حتمی ووٹنگ میں ٹرمپ پر جرم عائد نہیں ہوا تاہم جرم متنازعہ نہیں۔ جوبائیڈن کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی تاریخ کے اس افسوسناک باب سے یاد دہانی ہوئی کہ جمہوریت کمزور ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کا تاریخی اور خوبصورت لمحہ ہے، ابھی تو شروعات ہوئی ہے۔ سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں میں اور بھی بہت کچھ بتانا ہے۔واضح رہے کہ مواخذے کا سامنا کرنے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سزا سے بچ گئے۔ امریکی سینٹ نے سابق صدر کو بری کردیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن