اسرائیلی فوج کی غنڈی گردی ‘مسجد اقصی میں نماز ادا کرتے3 فلسطینی گرفتار 

Feb 15, 2021

مقبوضہ بیت المقدس(صباح نیوز)قابض صہیونی فوج نے وحشیانہ غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قبلہ اول میں گھس کر وہاں پرنماز ادا کرنے والے تین فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کرلیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج کی بھاری نفری مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والے فلسطینیوںکی شناخت کی آڑ میں مسجد میں مصلی القبلی کے مقام میں داخل ہوئی اور وہاں پر نماز ادا کرنے والے تین فلسطینیوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ درجنوں اسرائیلی فوجیوںنے مسجد اقصی پر اشتعال انگیزی دھاوے بولے اور نمازیوں کو ہراساں کیا۔حالیہ ایام میں مسجد اقصی میں نماز کے لیے آنے والے فلسطینیوں اور القدس کے تمام باشندوں کے خلاف صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں غیرمعمولی اضافہ ہوچکا ہے۔ قبلہ اول میں عبادت اور نماز کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو گرفتار کرکے انہیں حراستی مرکز میں بدترین اذیتوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ 

مزیدخبریں