چین کا بڑھتااثرورسوخ،خطے میں تصادم کی صورت حال پیدا ہوگئی،سربراہ بھارتی فوج

Feb 15, 2021

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل ایم ایم نروین نے کہا ہے کہ بھارت کے پڑوس میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ اور چین کی موجودہ ماحول کی بدلنے کی کوششوں کے نتیجے میں خطے میں تصادم کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کی بڑھتی ہوئی کشیدگی سے خطے میں عدم توازن پیدا ہورہا ہے۔ انڈوپیسفک ریجن میں چین کی ’’ہٹ دھرمی‘‘ کے باعث حالات کشیدہ ہورہے ہیں۔ بھارتی فوجی سربراہ نے چین کے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبہ کو بھی کشیدگی کا سبب قرار دیا ہے۔ بھارتی فوج کے سربراہ یہ تبصرہ ایسے وقت میں کیا ہے جب کہ چین اور بھارت کی فوجوں کے درمیان لداخ میں سرحدوں سے اگلی پوسٹوں سے پیچھے ہٹنے کا سمجھوتہ بھی چند روز قبل ہوا ہے۔

مزیدخبریں