صوابی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے نظریاتی رہنماؤں اور کارکنان کا پہلا مشاورتی اجلاس ہوا۔ پی ٹی آئی کے بانی رہنما اور فارن فنڈنگ کیس کے پٹیشنر اکبر ایس بابر نے خطاب میں دعویٰ کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے ایک معتمد خاص نے چند ہفتے قبل رابطہ کیا۔ پیغام دیا گیا کہ میں فارن فنڈنگ کیس سے دستبردار ہو جاؤں۔ بدلے میں پسند کا کوئی بھی حکومتی یا پارٹی عہدہ دینے کی پیشکش کی گئی۔ میں نے یہ پیشکش مسترد کر دی۔ میں نے کہا کہ ذاتی مفاد‘ حکومتی یا پارٹی عہدے کیلئے میدان میں نہیں نکلا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر میں پارٹی کے نظریاتی رہنماؤں اور کارکنان سے رابطہ کیا جائے گا۔ پارٹی کی قیادت نظریاتی و بانی رہنما اور کارکن سنبھالیں۔
وزیراعظم کے معتمد خاص نے فارن فنڈنگ کیس سے دستبردار ی کے بدلے عہدہ دینے کی پیشکش کی: اکبر ایس بابر
Feb 15, 2021