سیالکوٹ کھاریاں موٹروے  منصوبے کی فزیبیلٹی رپورٹ مکمل 

Feb 15, 2021

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے سیالکوٹ کھاریاں موٹروے منصوبے کی تجارتی لحاظ سے قابل عمل ہونے کی (فزیبیلٹی)رپورٹ مکمل کرلی ہے اور منصوبے پرکام جلدشروع کیا جائے گا۔ایک اجلاس کے دوران وفاقی وزیرمنصوبہ بندی و ترقی اسد عمر کہا کہ 70کلومیٹرطویل4رویہ سیالکوٹ کھاریاں موٹروے کامنصوبہ این ایچ اے کے تعاون سے سرکاری اورنجی شراکت داری معاہدے کے تحت بنائو،چلائواورحوالے کردو کی بنیاد پر مکمل کیاجائے گا۔

مزیدخبریں