جوبائیڈن انتظامیہ مودی پر دباؤ ڈال کر کشمیریوں کی نسل کشی رکوائے: سردار مسعود

کراچی (این این آئی) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام نئے امریکی صدر جو بائیڈن سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ عالمی مدبر کا کردار ادا کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر کی وجہ سے علاقائی اور عالمی امن کو درپیش خطرات کو بھانپ کر اس کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ کراچی پریس کلب کے پروگرام ’’میٹ دی پریس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا جموں و کشمیر کے عوام مسئلہ کشمیر کے پر امن اور منصفانہ حل کے لیے کسی بھی تیسرے فریق کی پیشکش کو قبل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ بشرطیکہ ثالثی کے عمل میں کشمیریوں کو تنازعہ کے بنیادی فریق کی حیثیت سے شامل رکھا جائے۔ امریکی حکومت کشمیر پر ثالثی کر سکتی ہے یا نہیں لیکن ہم جو بائیڈن انتظامیہ سے یہ ضرور مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں قتل عام کو بند کرائے اور مودی حکومت پر دباؤ ڈال کر وادی میں انسانی حقوق کی پامالی اور کشمیریوں کی نسل کشی کا گھناؤنا کھیل رکوائے۔ ریاست پاکستان مسئلہ کشمیر پر کوئی سمجھوتہ کرے گی اور نہ کر سکتی ہے۔ برطانیہ کی پارلیمنٹ بول رہی ہے لیکن اس کا وزیراعظم خاموش ہے، روس کشمیر کے حوالے سے کوئی بات نہیں کر رہا ہے۔ بعدازاں سردار مسعود خان نے انڈس ہسپتال کراچی کا دورہ کیا اور وہاں غریب اور نادار افراد کو جدید ترین علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لینے کے علاوہ ہسپتال کے عملے اور مریضوں سے ملاقات بھی کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...