قاہرہ (نیٹ نیوز) امریکی اور مصری ماہرین آثار قدیمہ نے بیئر کی قدیم ترین فیکٹری دریافت کی ہے۔ باقیات مصری دارالحکومت قاہرہ کے جنوب میں واقع انتہائی قدیمی قبرستان ابیدوس سے ملی ہیں۔ ماہرین کو کھدائی کے دوران اس قدیم فیکٹری کے آٹھ یونٹ ملے۔ سپریم کونسل برائے نوادرات کے سیکرٹری مصطفی وزیری کے مطابق یہ فیکٹری بظاہر قدیم مصر کے بادشاہ نارمر کے دور کی ہے، جو تین ہزار ایک سو پچاس برس قبل از مسیح سے لے کر دو ہزار چھ سو تیرہ قبل از مسیح کے دوران قدیم مصر کو متحد کرنے کے باعث معروف ہے۔