راولپنڈی (نیوز رپورٹر ) اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کی محافظ ایجنسی نائٹ ہیومن مینجمنٹ و شالان جی ایل پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد نواز نے کہا ہے کہ روایتی تعلیم کی جگہ اب مختلف مہارتوں کی تعلیم نے لے لی ہے اور عالمی جاب مارکیٹ میں اب ان ہی لوگوں کو ترجیح دی جاتی ہے جو نہ صرف مہارتوں سے لیس ہوں بلکہ مختلف مروجہ فنون پر مکمل دسترس رکھتے ہوںگے ۔ اس تناظر میں ہمارے نوجوانوں کو پوری توجہ کے ساتھ جدید عصری فنون کی تعلیم حاصل کرنی چائیے ۔ انہو ںنے ان خیالات کا اظہار سکول آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں مختلف فنی مہارتوں میں تربیت حاصل کرنے والے طلبہ کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔