دینہ: سکول طالب علم نے20ہزار روپے میں جیٹ طیارہ بنالیا

دینہ( نامہ نگار ) گورنمنٹ ہائی سکول محلہ میانہ میںدسویں کلاس کے طالب علم کی ذہانت کا کمال ، 4ماہ میں جٹ طیارہ بنا کرسب کو حیران کر دیا ، یہ طیارہ 20ہزار کی لاگت سے تیار کیا گیا جو ڈیڑھ کلو میٹر اونچائی تک پرواز کر سکتا ہے ، طالب علم نے اپنے سکول میں اساتذہ اور بچوں کے سامنے اڑا نے کا مظاہرہ  بھی کیا ، اساتذہ او رساتھی طالب علم خوشی سے جھوم اٹھے ، آج میری خواہش پوری ہو گئی ہے ۔ نوجوان طالب علم فرحان عظیم نے نوائے وقت سے گفتگو میں بتایا جب میں چھوٹا تھا تو بازار سے ایک چھوٹا ہیلی کاپٹر خریدا تب سے میں نے ٹھان لی تھی کہ میں اسے بنا کر چھوڑوں گا تو میں نے والدین سے ملنے والی پاکٹ منی کو جمع کرتے ہوئے 20ہزار روپے سے یہ طیارہ تیار کرلیا ہے، آج میں اپنے سکول کے پرنسپل میاں اشفاق ،ٹیچر حافظ عامر علی اور والدین کے تعاون سے میں اپنے مشن میں کامیاب ہوا ہوں ۔ سکول پرنسپل اور ٹیچرنے کہا بچہ پڑھائی میں بھی بہت اچھا جا رہا ہے اس کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی اس کو مزید کامیابی عطا فرمائے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...