چوآسیدن شاہ(نامہ نگار) بلقیس اختر دختر راجہ محمد اکرم نے ایس ایچ او تھانہ چوآسیدن شاہ اور اسسٹنٹ کمشنر کے نام دی گئی درخواستوں میں موقف اختیار کیا کہ وہ موضع چھمبی کی رہائشی وسکونتی اور خسرہ نمبری 136کی مالک ہے ہم پیراں والے چشمہ سے باری باری زمینوں کو سیراب کرتے ہیں گزشتہ روز میری زمین کو پانی لگانے کی باری تھی بااثر مافیا جس کا سرپرست چوہدری شریف ہے نے اپنے کارندوں جن میں شاہد عرفان وغیرہ شامل ہیں کے ذریعہ میری زمین کی طرف آنے والا پانی مٹی کا بند باندھ کر زبردستی روک دیا منع کرنے اور مجھے ہمراہ اپنے بھتیجے علی حسین چشمہ کی طرف جانے پرچوہدری شریف مسلح اسلحہ،ہمراہ عبدالعزیز ولد نامعلوم،عباس ولد عبدالعزیز نے للکارااور کہا کہ اگر پانی لگانے کی کوشش بھی کی تو جان سے ہاتھ دھو بیٹھو گے اس دوران ہمیں جان کے لالے پڑ گئے اور15ہیلپ لائن پر مدد کیلئے ٹیلی فون کیا اس دوران تھانہ چوآسیدن شاہ سے نفری بھیجنے کی کال آئی اور ہم متبادل رستہ سے جان بچا کر گھر پہنچے ۔بلقیس بی بی کیمطابق چشمہ سے پانی لگانے کا نہ صرف تحریری معاہدہ موجود ہے۔ بلکہ جمعہ کو ظہر سے بدھ صبح تک چھمبی جبکہ بدھ سے جمعہ ظہر سے پیر مخدوم جہانیاں کے پانی لگانے کا معاہدہ ہے متاثرہ خاتون نے وزیراعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت تمام حکام سے قبضہ مافیا سے تحفظ اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔