افغانستان: کسٹم دفتر میںآگ بجھا دی گئی‘ زخمی 60‘ تباہ گاڑیوں کی تعداد 1000  ہوگئی

ہرات ( شنہوا+انٹرنیشنل ڈیسک) افغانستان میں ایرانی سرحد کے نزدیک ایک کسٹم کی چوکی پر آتشزدگی پر ایندھن سے بھری کئی گاڑیاں پھٹنے سے  60 افراد زخمی ہوگئے، بجلی کا ترسیلی نظام متاثر ہونے کے ساتھ 5کروڑ ڈالر کا نقصان ہوگیا۔ ہرات کے ترجمان کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے لیکن اس کے نتیجے میں تباہ  ہونے والی گاڑیوں کی تعداد ایک ہزار ہوگئی۔مغربی سرحد پر اسلام قلعہ بندرگاہ پر کسٹمز کے دفتر میں ہفتہ کے روزآتشزدگی سے1ہزار سے زائد تیل،گیس اور مال بردار ٹرک تباہ ہو چکے ہیں،ایراننے درخواست پر مدد فراہم کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...