اسلام آباد (وقائع نگار )وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ سینیٹ کے انتخابات نے پی ڈی ایم کے ووٹ کو عزت دو کے دعوے کی قلعی کھول دی ہے ۔ آج کرپشن بچانے کے لئے تمام چور اکٹھے ہو گئے ہیں ۔اٹھال چوک میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھ چکا مزید ایک کروڑ روپے دینے کا اعلان کرتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کے نواحی علاقے اٹھال چوک میں گیس کی فراہمی کا افتتاح کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات نے نانی اماں کی ووٹ کو عزت دو کے نعرے کی قلعی کھول دی ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے سینیٹ کے انتخابات شفاف کروانے کے لیے اوپن بیلٹنگ کی قانون سازی کی کوشش کی لیکن اپوزیشن نے اس کی مخالفت کرکے ثابت کردیا ہے کہ اسے عوام یا شفافیت سے کوئی سروکار نہیں اسے اپنی دولت بچانی ہے ہارس ٹریڈنگ کرنی ہے انہوں نے کہا کہ آج مولانا ڈیزل کے لیے عورت کی حکمرانی بھی جائز ہو گئی ہے اور شہدا کی زمینوں پر قبضے بھی حلال ہیں انہوں نے کہا کہ کل سیالکوٹ میں تقریر کے دوران نانی اماں نے انڈوں کو کلو اور مرغیوں کو درجن قرار دیا اس سے واضح ہو گیا کہ ان کو عوام کے مسائل کا کتنا ادراک ہے علی نواز اعوان نے کہا کہ ہم نے اسلام آباد کی عوام کو اپنی شناخت دی ہے یہاں کے ڈومیسائل کا 50 فیصد کوٹہ منظور کرایا گیا ہے آج ہم اسلام آباد کے دیہی اور شہری علاقوں میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہے ہیں ۔
سینیٹ انتخابات نے پی ڈی ایم کے ووٹ کو عزت دو کی قلعی کھول دی،علی نواز اعوان
Feb 15, 2021