اسلام آباد(صباح نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عدالت عالیہ پر دھاوا بولنے کے الزام میں گرفتار وکیلوں کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کے لئے مقرر کرلیں۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بینچ آج (پیر کو) ہائی کورٹ میں اعلی عدلیہ پر دھاوا بولنے کے الزام میں گرفتار وکیلوں کی درخواست ضمانت پر سماعت کرے گا۔واضح رہے کہ 8 فروری کو وکیلوں کے ایک جتھے نے سرکاری زمین پر اپنے دفاتر گرائے جانے پر ہائی کورٹ پر دھاوا بول دیا تھا۔ وکیلوں نے ہائی کورٹ میں توڑ پھوڑ کی تھی جب کہ اس دوران چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ محصور ہوگئے تھے۔
ہائیکورٹ حملہ کیس‘گرفتار وکیلوں کی درخواست ضمانت آج سماعت کیلئے مقرر
Feb 15, 2021