بکری نے کسان کو مالامال کردیا

Feb 15, 2021

سونے کا انڈہ دینے والی مرغی کی بدولت کسان کو غریب سے امیر بننے کی کہانی کو یقیناً آپ نے سن رکھی ہوگی لیکن بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والی کسان کی غربت ایک بکری سے ختم کی ہے۔کسان سندیپ پرس رام مسل کی اس افریقی بکری کی قیمت 1 لاکھ 51 ہزار روپے ہے، جو ایک بْلیٹ موٹر سائیکل کی قیمت کے برابر ہے۔کسان کا کہنا ہے کہ بکری کا وزن روزانہ کی بنیاد پر تین سے ساڑھے سو گرام تک بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے بکری کی بازار میں قیمت کئی گناہ بڑھ گئی ہے۔انہوں نے بکری فارم کا کاروبار سال 2016 میں شروع کیا تھا،جس سے وہ اب تک لاکھوں روپے کما چکے ہیں۔سندیپ پرس رام مسل کے مطابق اس بکری کی خاص بات یہ ہے کہ بکری کا وزن روزانہ کی بنیاد پر 300 سے 350 گرام تک بڑھ جاتا ہے جبکہ بکری کے بچے کے وزن میں 4 سے ساڑھے 4 گرام تک اضافہ ہوتا ہے۔بھارتی کسان کا کہنا ہے کہ اس بکری کو ایک دن میں کم از کم ایک کلو کھانا کھلانے کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزیدخبریں