اپوزیشن ملکر انتقامی کارروائیوں کامقابلہ کررہی ہے: لیگی رہنما

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کاشو ختم ہونے والا ہے ،حکومت بھارتی دھمکیوں پر قوم کو متحد کرنے کی بجائے انتقامی کارروائیوں سے سیاسی انتشار پھیلا رہی ہے، اپوزیشن متحد ہو کر حکمرانوں کی انتقامی سیاسی کارروائیوں کامقابلہ کررہی ہے، ابتر ملکی حالات کے باوجود حکومت عوامی مسائل کو بھول کر اپوزیشن کو کچلنے میں مصروف ہے، شہبازشریف کی لاہورہائیکورٹ پیشی پر پورے لاہور کو بند کر کے عوام کو تنگ کیا گیا جو حکومت کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبو ت ہے، نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر میاں منور اقبال،سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی، سٹی نائب صدر چوہدری شہباز احمد چھینہ،ضلعی رہنما ملک ندیم یوسف ڈالو اور ٹائلز ڈیلر ز ایسوسی ایشن کے صدر ملک اعجاز احمد نے کہا کہ نواز لیگ مسلم لیگ(ن) عوامی جماعت ہے جس سے لو گ آج بھی محبت کر تے ہیں حکومت مہنگا ئی میں دن دگنی را ت چگنی تر قی کررہی ہے ،آٹا ، چینی، گھی ، پٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ نے عوام کودو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر دیا۔ 

ای پیپر دی نیشن