امریکی جمہوریت کمزور ہے : بائیڈن، ابھی تو شروعات ہوئی : ٹرمپ 

Feb 15, 2021

واشنگٹن(صباح نیوز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مواخذے سے بریت کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کمزور ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی بریت کے بعد رد ِعمل کے اظہار میں کہا ہے کہ حتمی ووٹنگ میں ٹرمپ پر جرم عائد نہیں ہوا تاہم جرم متنازعہ نہیں۔ جوبائیڈن کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی تاریخ کے اس افسوسناک باب سے یاد دہانی ہوئی کہ جمہوریت کمزور ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینٹ میں اپنے مواخذے سے بریت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یہ امریکا کو دوبارہ عظیم بنانے کا تاریخی اور خوبصورت لمحہ ہے، ابھی تو شروعات ہوئی ہے۔ سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آنے والے مہینوں میں اور بھی بہت کچھ بتانا ہے۔ ماضی میں ٹرمپ نے مواخذے کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی تھی۔ واضح رہے کہ مواخذے کا سامنا کرنے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سزا سے بچ گئے۔ امریکی سینٹ نے سابق صدر کو بری کردیا،57 اراکین نے مجرم قرار دینے کے حق میں اور 43 نے مخالفت میں ووٹ تھا۔

مزیدخبریں