محراب پور میں غیر قانونی تعمیرات پر سماجی حلقوں کوتشویش

Feb 15, 2021

محراب پور(نامہ نگار)محراب پور شہر کے مرکز کمبوہ محلہ میں کروڑوں کے سرکاری پلاٹ پرسیاسی، محکمہ ریونیو،محکمہ بلدیہ ، اسٹنٹ کمشنر،پولیس ملی بھگت سے غیرقانونی تعمیرات جاری ، ذرائع کے مطابق کمبوہ محلہ میں مدینہ مسجدمحراب پور کے قریب کیکر گروانڈ کے خالی پلاٹ کو شہر کے با اثر افراد نے علاقے کے منتخب سیاسی نمائندوں کے آشیر باد بعد محکمہ ریونیو، محکمہ بلدیہ کی مدد سے جعل سازی سے ہتھیانے کے بعد اس پر محکمہ پولیس کی مدد دو دکانیں بنارہے ہیں جس کی مالیت تقریبا اڈھائی کروڑ سے زیادہ بتائی جارہی ہے،انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آبزرور نوشہروفیروز کے کوآرڈنیٹر محمد سلیم مغل کے مطابق کمبوہ محلہ محراب پور میں کیکر گرائونڈ سرکاری ملکیت ہے وہ اس جگہ سے واقف ہیں اور مقامی آبادی نے بھی وہاں پر غیرقانونی تعمیرات کی نشاندہی کی ہے ڈپٹی کمشنرنوشہروفیروز اس سرکاری بیش قیمتی پلاٹ پر قبضے اور تعمیرات کے نوٹس لیں ،تحریک انصاف کے مجاہد سامیٹو نے کیکر گروانڈ پر تعمیرات کانوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کاغذات چیک کیئے جائیں کیونکہ یہاں پر غیرآبادکیکریں تھیں اب غیر قانونی قبضہ اور تعمیرات ہورہی ہیں ،رابطہ پر اسسٹنٹ کمشنر اظہر لغاری نے بتایا کہ مجھے کمبوہ محلہ میں کیکر گروانڈ پر غیر قانونی تعمیرات کا علم نہیں اور نہ ہی کسی نے نشاندہی کی ہے اب میڈیا نشاندہی پر وہ محکمہ ریونیو اور محکمہ بلدیہ کی ٹیم موقع پر بھیج رہے ہیں ، غیر قانونی تعمیرات روکا کر پہلے تحقیقات کرائی جائے گی کی کیکر گروانڈ کی حقیقت کیا ہے اور ملوث افراد اور ملوث ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں