مہنگائی کے طوفان نے غریب عوام  کی کمر توڑ دی‘ مفتی محمد قاسم فخری 

کراچی (نیوز رپورٹر)  تحریک لبیک پاکستان کراچی ڈویژن کے منتخب ایم پی اے اور سندھ اسمبلی میں ٹی ایل پی کے پارلیمانی لیڈر مفتی محمد قاسم فخری نے عوامی اجتماع سے اپنے ایک خطاب میں حکومتی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مہنگائی اور غربت کا طوفان بپا کرکے غریب عوام کی کمر توڑ دی۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہیں ِان باتوں کا  اظہار علامہ رضی حسینی نے عوام کی جانب سے منعقد کردہ ایک اجتماع سے اپنے خطاب میں کیا۔انہوں نے حکومت کی عوام مخالف پالیسیوں کو شدید ہدف تنقید بناتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت کی کرونا وائرس سے زیادہ خطرناک قرار دے دیا انہوں نے مزید کہا کہ ایک ماہ میں کئی کئی بار پیٹرول‘ گیس اور بجلی سمیت اشیاء خرد ونوش کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے لئے اذیت کا باعث ہے۔ مہنگے علاج معالجے کے نام پر غریب عوام کو لوٹنے اور ہسپتالوں کو کاروبار بنانے والوں کو لگام ڈالی جائے۔ حکومت کو چاہیے کہ عوام کے لئے پیٹرول گیس اور بجلی سمیت اشیاء خردونوش کی قیمتوں میں کمی لائے اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرے۔

ای پیپر دی نیشن