پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس کا انجن فیل

Feb 15, 2021

سکھر (بیورو رپورٹ) پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفرایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا، گاڑی کو سانگی اسٹیشن پر کھڑی کر دیا گیا، کئی گھنٹوں بعد ٹرین روانہ ، تاخیر کے باعث  مسافروں کو پریشانی کا سامناتفصیلات کے مطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کا انجن دوران سفر ہفتہ کی صبح فنی خرابی کے باعث فیل ہوگیا جسکی وجہ سے مسافر ٹرین روہڑی کے قریب سانگی اسٹیشن کے مقام پر ویران علاقے میں کھڑی ہوگئی 2گھنٹے 40منٹ تک ٹرین ویرانے میں کھڑے ہونے کی وجہ سے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا بعد ازاں ریلوے انتظامیہ کی جانب سے روہڑی لوکوشیڈورکشاپ سے متبادل انجن فراہم کیا گیا جسکے بعد ٹرین اپنی اگلی منزل کے لئے روانہ ہوگئی واضح رہے ریلوے انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی مسافر ٹرین کو چھوٹابڑاحادثہ پیش آنے، انجن فیل ہونے یا دیگر مسائل کے باعث ٹرینوں کی روانی معطل ہونے کی فوری اطلاع کے باوجودریلوے انتظامیہ کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کاروائیوں یامتبادل انجن یا امدادی ٹیم روانہ کرنے کے بجائے اکثر سست روی سے کام لیا جاتا ہے جسکی وجہ سے متاثرہ مسافرٹرینوں کو بروقت امدادی ریلیف ناملنے کی وجہ سے ٹرینوں کو اگلی منزل کے لئے روانگی میں کئی کئی گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزیدخبریں