دادومیں ہیوی مشنری کے ذریعے نالوں کی صفائی

Feb 15, 2021

دادو(نامہ نگار)دادو میں گندگی کا آزار عوامی شکایات پر پبلک ہیلتھ انجنیئرنگ ڈپارٹمنٹ دادو نے گندگی سے بند پڑ جانے والے ڈسپوزبل نالوں کی ہیوی مشینری کے ذریعے صفائی کا کام شروع کردیا ۔ اس موقع پر پبلک ہیلتھ  انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ دادو کے ایس ڈی او سکندر علی پنہور نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ شہر کے 70 فیصد نالوں کا پانی مسن موری کے ڈسپوزبل نالوں میں جمع ہوتا ہے نالوں کے پانی میں گند کچرے سے ڈسپوزبل نالے بند ہوجاتے ہیں۔ رواں ہفتے میں دوسری مرتبہ ہیوی مشینری کے ذریعے ڈسپوزبل نالوں کی کھدائی کی جارہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ میونسپل کمیٹی کے ساتھ مل کر جلد شہر میں صفائی کا نظام بہتر کریں گے جبکہ میونسپل کمیٹی دادو کے چیف میونسپل افسر نثار راہپوٹو نے کہاکہ شہر میں صفائی کا نظام بہتر کرنے کیلئے وسائل کے مطابق ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

مزیدخبریں