کپاس کی بہتر پیدا وارکیلئے آف سیزن مینجمنٹ   انتہا ئی ضروری ہے:ترجمان

ملتان(خبر نگار خصوصی)ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا ہے کہ آف سیزن مینجمنٹ آئندہ کپاس کی فصل کی بہتر پیدا وار کے لیے انتہا ئی ضروری ہے۔ کا شتکا روں کو کپاس کے غیر مو سمی اقدامات کے با رے رہنمائی فرا ہم کی جارہی ہے تاکہ کپاس کی آئندہ فصل کو نقصا ن دہ کیڑو ں اور بیماریوں کے پیشگی حملہ سے محفو ظ رکھا جا سکے۔اکثر علاقوں میں کپاس کی چھڑیوں کو بطور ایندھن استعمال کیا جا تا ہے ایسی صورت میں چھڑیوں کو کھیتوں سے دور کھلے آسمان کے نیچے عموداً  تر تیب سے رکھا جا ئے اس کا مقصد اَ ن کھلے ٹینڈوں کو سو رج کی روشنی اور حرارت پہنچانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...