بیوی کا سابق شوہر دھمکیاں دے رہا ہے‘ تحفظ فراہم کیا جائے : محمد فاروق کی فریدہ بی بی کے ہمراہ پریس کانفرنس

Feb 15, 2021

بستی ملوک (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ صدر دنیا پور کے علاقہ چک نمبر 4کے رہائشی محمد فاروق نے اپنی بیوی فریدہ بی بی کے ہمراہ پریس کلب میں آ کر بتایا کہ ہم دونوں نے اپنی مرضی سے پسند کی شادی کی ہوئی ہے میری بیوی فریدہ کو  اس کے سابقہ شوہر نے 4سال قبل طلاق دے دی تھی لیکن اس کے باوجود اب وہ ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے ہماری پولیس حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

مزیدخبریں