کراچی (اسپورٹس رپورٹر )پی ایس ایل میں شرکت کیلیے غیر ملکی کرکٹرز اور آفیشلز کی پاکستان آمد کا سلسلہ ہفتے کو بھی جاری رہا۔ کراچی کنگز کے جو کلارک بھی لیگ میں شرکت کے لیے شہر قائد کے مہمان بن گئے، پشاور زلمی کے روی بوپارا نے بھی روشنیوں کے شہر کو اپنا عارضی مسکن بنالیا۔ادھر پیر سے شروع ہونے والے پریکٹس سیشنز اور میچز کیلیے مجموعی طور پر 18 پچزکی تیاری کا سلسلہ ہفتے کو بھی جاری رہا،اسپن، فاسٹ، بیٹنگ اور بائونسی پچز تیار کر لی گئیں، ایک پچ پر سنگ مرمر بھی نصب کیا گیا ہے۔تماشائیوں کیلیے اسٹیڈیم کے مختلف انکلوژر کی صفائی کا عمل مکمل کیا جا رہا ہے، احاطے میں فوڈ اسٹالز لگانے کا بھی آغاز ہوگیا۔