داجل اور چشمہ کنال کی بندش ‘ لاکھوں ایکڑگندم تباہ ہونے کا خدشہ

ڈیرہ غازی خان(خصوصی رپورٹر) داجل کنال اور چشمہ کنال کی بندش سے لاکھوں ایکڑگندم کی فصل تباہ ہورہی ہے جبکہ داجل کینال میں پانی فراہم نہ کیا گیا تو کل سے ٹریکٹرٹرالیوں کا لانگ مارچ راجنپور سے شروع کردیں گے ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ جنوبی پنجاب کے صدر خواجہ صغیراحمد خان ،حافظ محمد حسین ،جام عبد الرشید، قاضی مستنصر باللہ ،خالد گورچانی، میر ذکاء اللہ خان تالپور اور اللہ بخش ماڑھا نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہاکہ ٹریکٹر ٹرالیوں کا لانگ مارچ کسی سیاسی ایجنڈے کے تحت نہیں بلکہ پرامن ہو گاجبکہ داجل کسانوں کیلئے زند گی موت کا مسلہ ہے جب تک داجل کنال اور چشمہ کنال میں پانی نہیں چھوڑا جائے گا کسان دھرنا پہ بیٹھے ہیںکسان رہنمائوں نے کہا کہ ڈی اے پی کھاد کنٹرول سے باہرہوگئی ہے مافیا کسان کا خون چوسنے کا ہرحربہ استعمال کررہاہے مگرحکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی بجلی کی قیمتیں بڑھا کر زراعت کو تباہی کی طرف دھکیلاجارہاہے انہوں نے کہا حکومت نے گندم کی امدادی قیمت 1800 من کرے یا پھر کھادوں کی قیمت کم کرے ۔ زرعی ٹیوب ویلوں کاریٹ 5 روپے یونٹ کیا جائے کھاد کاریٹ کنرول کیا جائے گندم کی امدادی قیمت خرید کی پالیسی واضح کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن