لاہور (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنا منٹ کے چوتھے مرحلے میں مینز سنگلز میں نوواک جوکو وچ نے حریف مائیلوس رائونک کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ نووواک نے سات چار ‘چار چھ ‘چھ ایک اور چھ چار سے کامیابی حاصل کی۔ اے زاروی نے ڈی لاجووک کو چھ چار ‘سات پانچ اور چھ تین سے شکست دیدی۔جی دیمتروف نے ڈی تھائم کو چھ چار ‘چھ چار اور چھ صفر سے زیر کرلیا ۔ اے کراتسیف نے ایف آئوگر الیاسیمی کو چھ تین ‘ چھ ایک ‘تین چھ ‘تین چھ اور چھ چار سے قابو کیا ۔ویمنز سنگلز کے چوتھے رائونڈ میں سیمونہ ہالیپ نے حریف سیوا تک کو چھ تین ‘ایک چھ اور چھ چار سے شکست دے کر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ سرینا ولیمز نے سبالنکا کو چھ چار ‘چھ دو اور چھ چار سے ہرا دیا ۔ ایس ہسی نے ونڈروسوا کو چھ چار اور چھ دو سے شکست دیدی ۔ نائومی اوساکا نے گیبرائن موگو روزا کوچار چھ ‘چھ چار اور سات پانچ سے ہرا دیا ۔