راشد نسیم کے 2نئے عالمی ریکارڈ ، قومی ہیروں کوہ پیما سدپارا کے نام کردیئے

Feb 15, 2021

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)ملک کیلئے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے راشد نسیم نے  قومی ہیرو کوہ پیماعلی سدپارا کوخراج تحسین پیش کرنے کیلئے  65 واں عالمی ریکارڈ قائم کر دیا  جبکہ انہوں نے  دوسرے ریکارڈ میں 334  مکوں کے مقابلے میں 378 پنچ کرتے ہوئے تاریخ کے سب سے بہتر فٹنس ریکارڈ کو بھی توڑا۔ کوہ پیما محمد علی سدپارا کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے اور ان سے محبت کے اظہار اور ان کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہوئے  2 نوں عالمی ریکارڈ پاکستان کے ہیرو کے نام کر دی۔پہلا ریکارڈ اس وقت چا ینہ کے پاس ہے کنگفو ماسٹر xie desheng نے ایک منٹ میں بوتل کے درمیان میں رکھے 14  تاش کے پتوں کو نن چکو سے بوتل کو گرائے  بغیر نکالا تھا جبکہ راشد نسیم نے بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا۔دوسرے ریکارڈ میں 334  مکوں کے مقابلے میں 378 پنچ کرتے ہوئے تاریخ کے سب سے بہتر فٹنس ریکارڈ کو بھی توڑ دیا اور اس  ریکارڈ کو تاریخ  کا سب سے بہتر  ریکارڈ کی فہرست میں شامل کیا تھا یہ ریکارڈ سلووکیہ کے  پاول ٹروسو نے بنایا تھا۔

مزیدخبریں