لاہور( خصوصی نامہ نگار )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایز آف ڈوئنگ بزنس ریفارمز کے تحت کاروبارمیں آسانی اور تعمیراتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کے لئے عمارتی نقشوں کی منظوری دینے کیلئے ایل ڈی اے بلڈنگ ریگولیشنز 2019ء میںترامیم کر دی ہیں۔ ایل ڈی اے کے چیف ٹاؤن پلانر طارق محمود نے گزشتہ روز سٹیک ہولڈرز اور شہریوں کی آگاہی کے لئے سیمینار کے دوران بتایا کہ ایل ڈی اے کی منظورشدہ سکیموں میں مکانوں کے نقشے21دن میں جبکہ کنٹرولڈ ایریا میں 30دنوں میں منظور کئے جائیں گے۔ کمرشل عمارتوں کے نقشے بھی 30دن میں منظور کئے جائیں گے۔